اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیوٹن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا ہے۔
روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے ایران اور دیگر غیر مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ ایجنڈے پر کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا
ایک سینئر روسی سیکورٹی اہلکار نے تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے قریبی تعلقات کا عہد کیا۔
یہ دورہ یوکرین اور مغرب کی طرف سے ان الزامات کے بعد ہوا ہے کہ روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو بہت کم تعداد میں ڈرون بھیجے تھے۔
گزشتہ ماہ دو اعلیٰ ایرانی حکام اور دو ایرانی سفارت کاروں نے بتایا کہ ایران نے روس کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔