اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)ورلڈ کپ فائنل- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی، جس میں ایک شخص خصوصی جرسی پہنے نظر آرہا ہے۔
تصویر میں نظر آنے والی جرسی کا آدھا حصہ پاکستان اور آدھا انگلینڈ کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا ہے کہ آپ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جمائما کے ٹویٹ پر زیادہ تر صارفین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ پاکستان کی حمایت کریں گے۔
PAKvENG 🇵🇰🏴 #T20WorldCupFinal pic.twitter.com/1EQXK58mzN
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 13, 2022
دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ایک ٹویٹ میں سوال کیا کہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کون پرجوش ہے؟ ساتھ ہی شنیرا نے لکھا کہ میں تو خوشی میں کھانا بھی نہیں کھا سکتی
Who's excited ??????? I can't even eat 💚🇵🇰🏏
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 13, 2022