118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی ہے قومی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین اور پی سی بی حکام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے میلبورن سے دبئی کے راستے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
پاکستانی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین اور پی سی بی حکام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
لاہور پہنچنے والوں میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، عثمان قادر، آصف علی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور پاکستان ٹیم کے کچھ آفیشلز شامل تھے۔