اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی
پی ٹی آئی اگر دارالحکومت میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے ، عدالت
عدالت نے کہا کہ اگر آپ کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائے گی۔
عدالت میں عمران خان کی جان کو خطرہ سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر غور کرے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ لیکن شہریوں اور تاجروں کے بھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہئیں
انگلینڈ میں بھی مظاہرین 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر آتے ہیں۔ لیکن وہ احتجاج کرتے ہیں اور سڑک بلاک نہیں کرتے
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتی۔ اگر آپ ڈپٹی کمشنر کے کسی حکم سے متاثر ہوئے تو آپ عدالت میں آئیں
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ لانگ مارچ کو نہیں روکا جا سکتا۔
چیف جسٹس نے کہا آپ نے ذمہ دارانہ رویہ نہیں دکھایا۔ آپ نے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور دیگر شاہراہوں کو بلاک کر دیا۔ آپ کو بھی ذمہ دارانہ رویہ دکھانا چاہیے
عدالت نے پی ٹی آئی اور تاجروں کی درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ 22 نومبر تک ملتوی کردی۔