وزیراعلیٰ سے امریکہ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکہ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل شاہد احمد خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مائیکرو چِپ ٹیکنالوجی کے آغاز سے آئی ٹی بزنس ایکسپورٹ میں برتری حاصل کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سلیکون ویلی بوسٹن کے اشتراک سے پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ پنجاب کی آئی ٹی یونیورسٹیوں کو مزید ترقی دینے کے لیے امریکی آئی ٹی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید خو شگوارتعلقات ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com