702
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ماحولیات کینیڈا نے مسلسل برف باری سے خبردار،جنوبی اونٹاریو اور سینٹ میری کے بہت سے حصوں میں شدید برف باری کی بہت سی وارننگز ابھی بھی موجود ہیں۔ اتوار کو صوبے کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور شدید برف باری ہوئی۔
انوائرنمنٹ کینیڈا نے بیری، پیٹربورو، مسکوکا، گرے بروس اور واٹر لو کے کچھ حصوں میں شدید برف باری کی وارننگ جاری کی۔ کئی مقامات پر 50 سینٹی میٹر تک برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی، برفباری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی بھی وارننگ دی۔
اونٹاریو صوبائی پولیس کے ہائی وے سیفٹی ڈویژن کو بھی کئی مقامات پر حادثات اور گاڑیوں کے گڑھوں میں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ برفانی طوفان کے باعث کئی مقامات پر بجلی بھی فیل ہوگئی۔ صبح 7 بجے تک ہائیڈرو ون کے 1900 صارفین بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔