اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے سمری موصول نہیں ہوئی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تقرری کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے تاہم تقرری کی سمری ایک دو روز میں وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تمام عمل 25 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا ا نہوں نے تقرری پر تعطل کی خبروں کی تردید کی اور زور دیا کہ حکومتی اتحادیوں سے ہر سطح پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
دو دن قبل وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خبردار کیا تھا کہ اگر صدر نے پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے عمل کو روکنے کی کوشش کی تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا تھا کہ پاکستان کے آئین نے وزیراعظم کو نئے آرمی چیف کی تقرری کا حق دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آرمی چیف کی تقرری کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو نہیں ہونے دیں گے۔