اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے کم از کم 162 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور دیگر لاپتہ ہو گئے
زلزلے کے باعث عمارتیں گر گئیں اور ہر طرف شور برپا ہوگیا
زلزلے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی زلزلے کے جھٹکے جکارتہ تک محسوس کئے گئے ، مغربی جاوا کے شہر سیانجور کے ہسپتالوں کو کئی گھنٹوں تک بجلی کے بغیر چھوڑ دیا گیا
زلزلے میں اب تک 162 ہلاک ہو چکے ہیں۔ 326 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر کو ملبے تلے کچلے جانے کے باعث فریکچر ہوا ہے
دوپہر کو آنے والے زلزلے کا مرکز سیانجور کے علاقے میں تھا ،مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
زلزلے کے بعد قصبے کے سیانگ ہسپتال میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر متاثرین کا فوری آپریشن نہیں کر پا رہے تھے۔
مریضوں کی بہت زیادہ تعداد کی وجہ سے مزید ہیلتھ ورکرز کی فوری ضرورت تھی۔