اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو مل گئی ہے : خواجہ آصف
خواجہ آصف نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ انشاء اللہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے باقی اقدامات بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
دریں اثنا، ذرائع نے پیشرفت سے آگاہ کیا کہ چھ لیفٹیننٹ جنرلز جن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فائز حمید اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر شامل ہیں۔ اس فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔