گوگل پلے اسٹور یکم دسمبر سے بند ہونے کا خدشہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے بعد یکم دسمبر سے ملک میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز بند ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 34 ملین ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی مفت سروسز ڈان لوڈ نہیں کر سکیں گے۔

گوگل پلے سٹور کی سروسز معطل ہونے کے بعد پاکستانی صارفین کو کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنا ہو گی جس کے بعد گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈا ئون لوڈ کیا جا سکے گا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھا ہے کہ وہ ریاست کے ساتھ پلے اسٹور کیریئر کی ادائیگیوں پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

خط میں وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ ادائیگیوں کی معطلی سے ملک میں انفرادی سطح پر عوام کو نقصان پہنچے گا، وزیر خزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور معاملے کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک سے بات کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com