اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہونے کے فورا بعد ملک کے مختلف حصوں سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد راولپنڈی کا رخ کر رہی ہے۔ لانگ مارچ سے سابق وزیراعظم نئے انتخابات کے لیے حکومت پر دبا ئوبڑھانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ اس ماہ کے شروع میں ایک قاتلانہ حملے زخمی ہوگئے تھے
وہ آج ایک بار پھر عوام کے درمیان ہوں گے
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیجز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مختلف ویڈیوز شیئر کیں، جن میں قافلوں کو جلسے کے لیے راولپنڈی کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
راولپنڈی میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد جمع ہوچکی ہے جبکہ اب کھلاڑ ی اپنے کپتان کا انتظار کر رہے ہیں
عمران خان راولپنڈی میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔
شکریہ خیبر پختونخوا #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/6X5UwXGC9S
— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) November 26, 2022