ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ماننا ہے کہ صحافی کا لیپ ٹاپ سابق وزیر مواصلات اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے قبضے میں ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حامد کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور انہوں نے مرادسعید سے کہا ہے کہ وہ مقتول صحافی کا لیپ ٹاپ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے حوالے کر دیں، حکومت پاکستان نے 28 نومبر کو تحقیقات میں مدد کے لیے لیپ ٹاپ ساتھ لانے کو یقینی بنانےکا کہا ہے

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مراد سعید کو لکھا ہے کہ کارروائی کے دوران یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے ۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ مقتول کا لیپ ٹاپ فراہم کریں جس سے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو کینیا میں سینئر صحافی کے قتل سے متعلق حقائق کا پتہ چل سکے۔
اس سے پہلے 21 نومبر کو ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو لکھے گئے اپنے خط میں مراد سعید نے تحفظات کا اظہار کیا اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔
شہید ارشد شریف کی والدہ پہلے ہی موجودہ حکومت کی جانب سے اپنے بیٹے کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
ارشد شریف کی والدہ نے حکومت پاکستان کے معاملے سے نمٹنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ مجھے پاکستانی حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca