عمران کا مطالبہ دوبارہ ‘سلیکٹ ہونے کا ہے،بلاول بھٹو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔
راولپنڈی کے لانگ مارچ سے عمران خان کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شو فلاپ ہوا ہے
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عوام نے مسترد کردیا ہے لوگ ان کے جلسے میں نہیں آئے
انہوں نے کہا کہ عمران کا راولپنڈی سے مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ منتخب ہونے کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟

ہمیں فالو کریں