اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کے لیے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا
اس سے پہلے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس کے لئے نامزد کیا گیا تھا
جنرل ساحر شمشاد نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی
جس میں انہوں نے چیئر مین جوائنٹ چیفس کا چارج سنبھالا
147