صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ضمنی انتخابات کرائیں گے، الیکشن کمیشن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں متعلقہ صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے

واضح رہے کہ عمران خان نے 3 نومبر کو وزیر آباد میں کنٹینر پر حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی بار ہفتہ کو راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکا سے براہ راست خطاب کر کے اپنے سیاسی اتحادیوں اور مخالفین کو حیران کر دیا۔ موجودہ کرپٹ سیاسی نظام سے الگ ہونے کا اعلان کر نے کے ساتھ انہوں نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری وزرائے اعلی سے بات ہوئی ہے، پارلیمانی پارٹی سے بھی مشاورت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کروں گا کہ ہم کس دن تمام اسمبلیوں سے واک آٹ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے صوبائی اسمبلی چھوڑنے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے صورتحال واضح کرتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

آج ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب صوبائی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی تو قومی اسمبلی کا نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کرایا جائے گا اور ضمنی انتخابات ہوں گے۔ 60

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پر تقریبا 5 سے 7 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں