نیب نے وزیر اعظم شہباز کے خلاف دو کیسز میں تحقیقات بند کر دیں

 

 

 

 

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیب ایکٹ میں ترامیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دو مقدمات کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔

 

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ تین سال کی تحقیقات کے باوجود کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی۔

 

چیئرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے جب کہ قانون میں ترمیم کے بعد پنجاب ریونیو اتھارٹی سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات کرے گی۔

 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14400 کنال سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کا نوٹس بھجوا دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com