پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن نے اجلاس بلا لئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا ہو گا؟ حکومت اور اپوزیشن نے آج اپنے اپنے اجلاس بلائے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 2:30 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی شرکت کریں گے۔ عمران خان پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے خطاب کریں گے، پارلیمانی پارٹی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اپنی رائے دے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی مشاورتی گروپ کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کرے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca