388
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیشکش پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دو لفظوں میں جواب دے دیا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تھی ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کی تاریخ دے ورنہ پھرہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے
اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ دے دی ہے
اکتوبر 2023 pic.twitter.com/Ej9yJz6dAi
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 2, 2022