267
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نجمہ حمید کی نماز جنازہ کی جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرحومہ نجمہ حمید رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن تھیں، وہ مارچ 2015 سے مارچ 2021 تک مسلم لیگ ن کی سینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔
ن لیگ کی رہنما کی سیاست میں اہم خدمات ہیں
مریم اورنگزیب کی خالہ کے انتقال پر مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں نے تعزیت کا اظہار اوردعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے