اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع باغ، راولاکوٹ، سدھانوتی اور حویلی میں پولنگ ہوگی۔
پونچھ ڈویژن کے 10 لاکھ 9 ہزار 160 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چار ڈویژنوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے۔
ووٹنگ کے لیے 487 وارڈز، 1873 پولنگ اسٹیشنز اور 2735 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں سے 547 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 406 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے پولیس اور رینجرز کے 5 ہزار اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔