اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ نے جمعے کو افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک سینئر پاکستانی سفارت کار بال بال بچ گیا لیکن ان کا ایک محافظ زخمی ہوا۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ نے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثر ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں ۔
پرائس نے کہا کہ امریکہ کو ایک غیر ملکی سفارت کار پر حملے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کر کے نظامانی کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے” کی مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متقی نے بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ "افغان حکومت اس گھنا ئونے حملے کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔