مونس الہٰی اور عمران ریاض میں لفظی گولہ باری

 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ قائداعظم  کے رہنما مونس الہی اور معروف صحافی عمران ریاض خان میں ٹویٹر پر تلخ کلامی ہوئی ہے

تلخ گفتگو مونس کے ایک انٹرویو کے بعد ہوئی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کی پارٹی کو سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا تھا جو بالآخر سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا باعث بنا۔

عمران ریاض نے اس پر ٹویٹر  پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سوچتی رہی کہ مسلم لیگ ق کے دونوں رہنما ئوں نے عمران خان کی محبت اور ان کی آواز کی وجہ سے وزارت اعلی کا عہدہ قبول کیا

 

 

جواب میں مونس الہیٰ نے کہا کہ

پریشان نہ ہوں  آپ کا ٹکٹ بھی تیار ہے اور پھر آپ  پارٹی کو سنبھال سکتے ہیں۔ پھر پی ٹی آئی سمیت باقی سب بھی سمجھ جائیں گے

 

 

صحافی نے مونس کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تجارت مسلم لیگ ق  کا خاندانی کاروبار ہے۔ "ویسے، رچرڈ مل کی کلائی کی گھڑی کیسے چل رہی ہے جس کی قیمت صرف 75 ملین روپے ہے

 

مونس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رچرڈ مل کی گھڑی نہیں ہے۔ انہوں نے صحافی سے پوچھا، "سوچتے ہیں کہ ان کی قیمت زیادہ ہے۔ کیوں کہ آپ اتنے مداح ہیں کیا میں آپ کو ایک بھیجوں؟ یا جب آپ ‘سرکاری طور پر’ سیاست میں شامل ہوں گے تو میں آپ کو پیش کروں گا،”

 

 

اپنی گھڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمران نے ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اپنی گھڑی بہت پسند آئی، مونس کو مشورہ دیا کہ تحفہ لینے کے بعد انکار نہ کریں۔

 

"فرحان سے گھڑی کے بارے میں پوچھو وہ تمہیں یاد دلائے گا۔”

 

 

ہمیں فالو کریں