اردو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز ) چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نیویارک شہر کے مکین سخت پریشان ہیں،
تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنا ناممکن بلکہ اب ان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے
۔ اس سے پہلے ہر علاقے کا سروے کرنے چوہے مارنے اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن بے سود۔ نیویارک کے میئر نے زہریلے سوپ سے بھری بالٹی متعارف کروائی جس کی بو سے چوہے مر جاتے ہیں۔ تاہم اب انتظامیہ باقاعدہ محکمہ بنا کر اس پر کام کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ایک مسئلہ بن چکا ہے
میئر نے اعلان کیا ہے کہ جو چوہوں سے نجات دلا ئیگا ،اس کے بدلے میں250,000 ڈالر سالانہ تنخواہ دی جائیگی جو کہ کروڑوں روپے کے برابر ہے۔ ۔واضح رہے کہ نیویارک کے لوگ طویل عرصے سے چوہوں سے بیزار ہیں