اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت کے غرور کو چکنا چور کر دیا،
مسلسل دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست
بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔بنگلہ دیشی ٹیم کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا
اور صرف 69 کے سکور پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
محمود اللہ اور مہدی حسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 217 رنز تک پہنچایا
محمود اللہ نے 96 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ دوسرے اینڈ سے مہدی حسن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا
مہدی حسن نے 83 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے جبکہ نسیم احمد نے 18 رنز کی اننگز کھیلی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی سورمائوں کو ذلت آمیز شکست
بنگلہ دیش کے 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز بہت اچھا نہ رہا،
میچ میں کپتان شرما روہت کے زخمی ہونے کے باعث ویرات کوہلی اوپنر کے طور پر شیکھر دھون کے ساتھ آئے
تاہم صرف 7 کے مجموعی سکور پر کوہلی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چلتا ہے اس کے علاوہ دھون 8، سندر 11 اور کے ایل راہول 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے
جب کہ شریاس ایئر اور اکشر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کی امید دلائی۔
لیکن پھر شریاس ایر 82 اور اکشر پٹیل 56 رنز بنانے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے۔
جب بھارت کو مشکلات کا سامنا تھا تو میچ میں زخمی ہونے والے کپتان روہت شرما بیٹنگ کے لیے آئے۔
انہوں نے انگوٹھا زخمی ہونے کے باوجود 28 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں
9 وکٹوں پر 266 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے عباد حسین نے
3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔