بھارتی سورمائوں کو ذلت آمیز شکست ، فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا انگلینڈ سے ہوگا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا گوروں نے بھارتی سورمائوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے اور دس وکٹوں سے میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 169رنز بنائے

انگلینڈ نے 16 اوورز میں معقول مجموعے کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے کپتان نے وننگ شاٹ مار کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا اور 49 گیندوں پر 80 رنز بنائے جبکہ ان کے اوپننگ ساتھی ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔

اس سے قبل بٹلر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیاتھا

اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کے لیے انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے اتوار کو میلبورن میں ہوگا۔

ہمیں فالو کریں