اردوورلڈکنیڈا ( ویب نیوز ) میٹا(Meta ) جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے اس نے فیصلہ کیا ہے
کہ جلد ٹوئٹر کی ٹکر ایپلی کیشن یا اس سے ملتی جلتی خصوصیات کو اپنی لیگیسی ویب سائٹس پر متعارف کروایا جائے ۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالنے کے بعد فیس بک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں
ٹوئٹر کی ٹکر ایپلی کیشن یا انسٹاگرام یا فیس بک پر اس سے ملتے جلتے فیچرز متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے اعلیٰ عہدیداروں کا خیال ہے کہ ٹویٹر اس وقت مشکلات کا شکار ہے۔
اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کی ٹکر ایپلی کیشن یا فیچرز متعارف کرائے جائیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
میٹا کے اعلیٰ حکام فوری طور پر اس بات پر متفق نہیں ہو سکے تاہم انسٹاگرام کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے
ایک نئی ٹویٹر ٹکر ایپلی کیشن متعارف کرانے پر بھی بات ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں حکام کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کا انکشاف
اور کچھ حکام کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام یا فیس بک پر ریئل ٹائم یا ریئل ریلز کے نام سے ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز متعارف کرائے جائیں۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا فیس بک ٹویٹر ٹکر ایپلی کیشن متعارف کرائے گا یا انسٹاگرام یا فیس بک ٹویٹر طرز کے فیچرز پیش کرے گا۔
فیس بک پہلے ہی حریف ایپلی کیشنز سے فیچرز کاپی کرنے کے لیے بدنام ہے، جس میں TikTok اور ٹوئٹر سرفہرست ہیں۔