نواز شریف جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف جو لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کا شکار ہیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں،انتخابی مہم نواز شریف چلائیں گے

پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں نے نواز شریف کو لاہور کے بجائے اسلام آباد میں اترنے کا مشورہ دیا ہے۔
تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف انتخابی مہم خود چلائیں گے
پنجاب میں تبدیلی لانے کیلئے حکومتی اتحاد متحرک ہوچکا ہے مسلم لیگ ق کے چھ ارکان پی ٹی ایم کی حمایت کیلئے تیار ہیں

دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والا خود کرپٹ ہے: نواز شریف

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف سے اہم ملاقات بھی کی تھی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔

دونوں رہنما ئوں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع

چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com