336
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر د ئیے ہیں۔
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر د ئیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ ہال میں ہم جنس شادی کے بل پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے بل پر دستخط کیے۔
اطلاعات کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم بل ہے
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لوگوں کےمسائل حل کرنے پریقین رکھتے ہیں اور وہ شہریوں کو تمام ممکنہ سہولیات دینے کے لئے بھر پور کوشش کریں
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسپیکٹ فار میرج ایکٹ شادی کے حق کی ضمانت نہیں دیتا، اس کے لیے ریاستوں کو اپنے خطوط پر ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔