پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ روزبھی دھند چھائی رہی ، ملک کئی علاقوں میں دھند کے باوجود موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب، کے پی کے کچھ حصوں میں دھند ،ٹریفک روانی متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جب کہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد ی پڑ رہی ہے
سب سے کم درجہ حرارت لیہہ -11، کالام -05، قلات، سکردو -04، گوپس اور راولاکوٹ -03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بارشیں نہ ہونے اور دھند پڑنے کے باعث موسمیاتی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور میدانی علاقوں میں لوگوں میں نزلہ اور فلو عام ہورہا ہے اور دھند کے باعث سردی سے چھوٹے بچے کافی متاثر ہورہے ہیں
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے دوران شہری باہر نکلنے سے گریز کریں اور بالخصوص چھوٹے بچوں کو مناسب دیکھ بھال کی جائے تاکہ وہ دھند کے اثرات سے بچ سکیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com