اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔
سردار اختر مینگل نے نجی ٹی کے پروگرام میں غیر ملکی سرمایہ کاری بل پر اپنے اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر ملکی سرمایہ کاری بل پر پیش رفت نہ ہوئی تو ان کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا امکان ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ اتحادی حکومت میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر فیصلے کیے جانے چاہئیں تاہم فریقین کو اعتماد میں لینے کے بجائے سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔
بی این پی کے سربراہ نے کہا کہ ایک کمپنی کے سی ای او کی رائے کا ہم سے زیادہ احترام کیا جاتا ہے۔
یہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ جس انداز میں وہاں وسائل دریافت ہوئے لیکن ہمارے لیے تباہی بن گئے ہیں۔
اختر مینگل کاکہنا تھاکہ حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم اس اتحاد سے الگ ہوجائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ریکوڈک معاہدے سے متعلق بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا
انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا
اس طرح کے سلوک کے باوجود ملک کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں
یاد رہے کہ بی این پی حکومت کی انتہائی اہم اتحادی ہے تین بندے ادھر ادھر ہو جانے سے وزیراعظم اکثریت کھو دیں گے اور اس صورتحال میں صدر مملکت انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کاکہہ سکتے ہیں