اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیزنٹ آئی لینڈ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے
جو دریائے بیدسوا کے کنارے واقع ہے جو کہ فرانس اور اسپین کے درمیان
قدرتی باڑ کا بھی کام کرتا ہے۔ 6820 مربع میٹر کے اس چھوٹے سے جزیرے پر
کوئی بھی نہیں رہتا کیونکہ یہاں ہریالی کے علاوہ کوئی سہولیات نہیں۔
مذکورہ جزیرے کی تاریخ بہت ہی دلچسپ ہے
اس جزیرے کی ملکیت پر فرانس اور اسپین کے درمیان 30 سالہ جنگ کے بعد
دونوں فریقوں کی حکومتوں اور افواج نے اس کی ملکیت پر بات چیت شروع کی۔
اور ایک معاہدہ طے پایا کہ جزیرہ دونوں ممالک کی ملکیت رہے گا۔
فرانس کے بادشاہ لوئس XIV نے ماریہ تھریسا سے شادی کی جو اسپین کے بادشاہ فلپ چہارم کی بیٹی تھی۔
شادی کی یادگار کے لیے اس جزیرے پر ایک یادگار تعمیر کی گئی اور اسے امن کی علامت قرار دیا گیا
اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ جزیرہ چھ ماہ تک فرانس اور چھ ماہ تک اسپین کی ملکیت رہے گا۔
تاہم، اس سے قبل تاریخی طور پر یہ سپین کی ملکیت تھا۔ تاہم عام شائقین یہاں صرف خاص مواقع پر ہی آسکتے ہیں۔
ان میں سب سے اہم وسط سال کا میلہ ہے جس میں فرانس اور اسپین دونوں ممالک کے سیاح شرکت کرتے ہیں۔