اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او ٹو دے کر ملک کے ساتھ اصل ناانصافی کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ جیسے ہی یہ پکڑ میں آتے ہیںبھاگ جاتے ہیں، پہلے مشرف سے ڈیل کی اور اب باجوہ سے ڈیل کی، نواز شریف واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے، انصاف ہی کسی قوم کو آزاد کرتا ہے، جب تک میں زندہ ہوں آزادی کی حقیقی تحریک چلاتا رہوں گا، ہر کسی کو ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ نے ہم پر جہاد اس لیے فرض کیا ہے کہ ہم ظلم اور ناانصافی کے سامنے ڈٹ جائیں، معاشرے میں جنگل کا قانون ہے، طاقتور کمزور پر ظلم کرتا ہے، انسانی قانون میں انصاف ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ جانور بھی کھاتا پیتا ہے اور جنم دینے کے بعد مر جاتا ہے، انسان کی حیثیت تب ہوتی ہے جب اس میں انسانیت ہو، میں صرف اپنی قوم کے مستقبل کے لیے نکل رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی، ناانصافی کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ این آر او کی بہتی گنگا میں دھو کر چور پاک ہو رہے ہیں، آج کسان سڑکوں پر ہیں، پیداوار میں کمی آئی ہے، ہماری ٹیکس وصولی ریکارڈ سطح پر تھی، چوروں کو اوپر لا کر بٹھایا گیا اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہوسکتا۔