افغان فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغان سرحدی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق جھڑپوں کے بعد سرحدی علاقے کو خالی کرایا جا رہا ہے اور ڈی ایچ کیو چمن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک اچکزئی نے بتایا کہ کم از کم 12 افراد زیر علاج ہیں۔

 

افغان سرحدی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، 6 شہری شہید، آئی ایس پی آر

لیویز حکام نے اطلاع دی کہ افغان جانب سے بوغرہ روڈ اور کسٹم ہا ئوس کے علاقوں کے ارد گرد شہری آبادی پر توپ خانے کے متعدد را ئونڈ فائر کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے افغان گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ہے۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو مال روڈ، بوگھرا روڈ بائی پاس اور بارڈر روڈ سے انخلا کرنے کو کہا گیا ہے۔

چمن بارڈر جیسے واقعات برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں، پاکستان

حکام نے بتایا ہے کہ سرحد کے شیخ لال محمد سیکٹر میں باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی مداخلت پر جھڑپیں ہوئیں۔
پانچ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب افغان سرحدی فورسز نے بلوچستان کے شہر چمن میں شہری علاقے پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں گزشتہ ہفتے کے حملے کے دوران 6 افراد شہید اور 17 زخمی ہوئے تھے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com