اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)صدر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہے
پاکستان کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران علوی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک ہم سب سے اتحاد، اتفاق اور سیاسی رواداری کا مطالبہ کر رہا ہے
صدرمملکت جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اپنی پارٹی اور حکمران اتحاد کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔۔
عارف علوی مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، احسن اقبال
ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں طرف سے نرمی آئی ہےاور امید ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے
سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ ملک کے لیے جلد ہی بہتر راستے سامنے آئیں گے۔
صدرمملکت سے ملاقات میں وزیراعلیٰ الٰہی نے صدر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی اور صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر علوی سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میںپرویز الٰہی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے وہ جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے