165
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کہا ہے
پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل مستقبل کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں جاری ہیں، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے مطالبات رکھ دئیے ہیں
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔
عمران خان اور مونس الٰہی کے درمیان ملاقات میں کیا بات ہوئی؟
عمران خان سے ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کہا جب کہ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ (ق) لیگ اورتحریک انصاف سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔