بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ۔یہ آڈیو  اس وقت سامنے آئی جب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی گفتگو کا ایک مبینہ آڈیو کلپ سامنے آیا جس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو تحفے میں دی گئی مہنگی کلائی گھڑیوں کی فروخت کے حوالے سے بات کی گئی۔

 

لیک ہونے والی آڈیو میں بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے پر بنی گالہ کے ایڈمنسٹریٹر انعام خان سے بدتمیزی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور ان سے اجازت نہ لینے پر ان پر  کوکوستے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، بڑے راز فاش

اس سے قبل مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری کو بشریٰ بی بی کو سلام کرتے ہوئے اور انہیں ’’مرشد‘‘ کہتے ہوئے سنا گیا تھا۔

جواب میں  وہ  ان کی خیریت پوچھتی  ہیں

انہیں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس سابق وزیر اعظم کی کچھ گھڑیاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ (بخاری) انہیں فروخت کریں کیونکہ وہ اب استعمال میں نہیں ہیں  جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں کہ وہ یہ بیچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔

آڈیو جعلی ہے، کوئی گھڑی لی نہ ہی بیچی ہے ، زلفی بخاری

بعد ازاں  ذوالفقار بخاری نے  بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کو  جعلی” قرار دیتے ہوئے اس کے فرانزک تجزیہ کا مطالبہ کیا  تھا

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com