سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نجی ٹی وی کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں بشری بی بی مبینہ طور پر عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایت دے رہی ہیں کہ وہ اپنے مخالفین کے خلاف بیان دیں اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم شروع کریں۔
بشری بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ کو غداری کا ہیش ٹیگ چلانے کا کہا، مجھے لوگوں کے فون آرہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا بہت ایکٹو تھا لیکن ایک ہفتے سے ایکٹو نہیں ہے۔ اس طرح کیوں ؟ آج کل آپ لوگوں کو بہت متحرک ہونا چاہیے تھا۔ جب وہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے تو دوسری طرف کی مبینہ بشری بی بی سنے بغیر ہدایات دینے لگتی ہے۔
مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ بشری بی بی کہہ رہی ہیں کہ علیم خان اور ان جیسے لوگ میرے اور خان صاحب کے بارے میں بات کریں گے، ا نہوں نے اور بھی گند ڈالنا اس کے خلاف بھی بولیں گے، اتنا ہنگامہ کریں گے اور عوام کی شہادتیں بھی دیں گے لیکن آپ نے ان سب کو غداری سے جوڑنا ہے۔
بشریٰ بی بی کی مبینا آڈیو