اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اعلان کے وقت عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ تحریک انصاف نے حتمی اعلان سے قبل پنجاب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے لبرٹی چوک پر سیاسی پاور شو ہوگا۔
20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا: عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ اور دیگر سیاسی اقدامات کا اعلان ویڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈویژنل اجتماعات سے خطاب کے دوران کریں گے، عمران خان کے فیصلوں کی تصدیق کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور محمود احمد خان زمان پارک میں موجود ہوں گے۔ عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنما آج ملاقات کریں گے۔ لبرٹی چوک میں جلسے کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔
مرکزی اور صوبائی رہنما لبرٹی چوک پر سٹیج پر موجود ہوں گے، لاہور کے پاور شو میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔