304
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے شاہوالی پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو شاہوالی اور روجھان کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آرہی تھی کہ یہ خوفناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔