158
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) افغانستان کے صوبے پروان میں آئل ٹینکر سرنگ میں الٹنے سے 19 ا
فراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق حادثہ صوبہ پروان کے علاقے درہ سالنگ کی سرنگ میں پیش آیا جہاں ایندھن سے بھرا
ٹینکر الٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ ٹنل میں موجود کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔ حادثے میں 19 افرا دجاں بحق
اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔
افغان حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹنل میں موجود دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔حادثے کے بعد ٹنل
کو فی الحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔