اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے اپنے کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
شادی سے متعلق سوال پر گلوکارہ نے کہا کہ اب مردوں سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ جو بھی ہو وہ ایک انسان کا بچہ ہو
آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی اگر کوئی میری زندگی میں آیا تو میں اسے بونس سمجھوں گی ورنہ مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے اور نہ اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے۔
کرش کے حوالے سے سوال پر آئمہ بیگ نے کہا کہ اب عام لوگوں میں کرش نہیں ہوتا، اب جب وہ ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے ہیں تو کرش ہوتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی موسیقی سے شادی کر لی ہے۔
واضح رہے کہ آئمہ نے 2022 میں شہباز سے منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم رواں سال ستمبر میں آئمہ نے باضابطہ طور پر شہباز شگری سے تعلق ختم کرنے کی تصدیق کی تھی۔