فیفا ورلڈ کپ ،پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز رہیں

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے

فیفا ورلڈ کپ میں فیفا کاپی رائٹس کی تمام مصنوعات پاکستان میں تیار کی گئیں ۔

 

آفیشل لائسنس کے تحت اسکارف، مختلف لوگو، ٹرافیاں اور آفیشل پوسٹرز پاکستان میں تیار کیے گئے

جو شائقین میں بے حد مقبول ہوئی فیفا ورلڈ کپ میں پاک فوج کے 4500 سے زائد جوانوں نے

سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں  فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے لیے پاکستانی عوام کا جوش و خروش

دنیا بھر کے میڈیا کے لیے قابل ذکر رہا۔

پاکستان میں تیار ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والے آفیشل فٹ بالز کے حوالے سے

اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے کہا کہ یہ فٹ بال پاکستان کے

صوبہ پنجاب میں تیار کیے جاتے ہیں۔ پوری دنیا میں تیار ہونے والے فٹ بال کا دو تہائی حصہ پنجاب میں بنتا ہے

جو کہ ایک بہت بڑی معاشی سرگرمی ہے۔قطر میں امریکی سفیر نے بھی پنجاب کا شکریہ ادا کیا

اور کہا کہ کھیل معاشی اور سماجی رابطوں کا اہم ذریعہ ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com