اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور صارفین سے ووٹ میں حصہ لینے کو کہا ہے۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سربراہ بننے کے بعد سے صارفین پہلے ہی ان کی پالیسی سے کافی ناراض تھے لیکن چند ہی منٹوں میں ایلون مسک کی دو اہم ٹویٹس نے صارفین کو مزید حیران کردیا۔
اپنی پہلی ٹوئٹ میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا کہ جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑ ھنا ہوگا اور میں مستقبل کی پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی سے قبل صارفین سے رائے لوں گا۔ براہ کرم اس بار میری معذرت قبول کریں۔
ایلون مسک کو ایک سال میں 100 بلین ڈالر کے اثاثوں کا نقصان ہوا
جس پر صارفین نے انہیں خوب سراہا تاہم چند منٹ بعد ایلون مسک نے پالیسی میں تبدیلی پر رائے مانگی اور یہ تبدیلی ایلون مسک کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے متعلق تھی۔
ایلون مسک نے صارفین سے پوچھا کہ کیا انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کے طور پرنہیں ہونا چاہیے۔ ۔ حتمی نتائج کے مطابق ڈھائی کروڑ صارفین نے اپنی رائے دی جن میں سے 57 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلون مسک صارفین کی رائے کا احترام کرتے ہوئے ٹوئٹر کی قیادت سے دستبردار ہوتے ہیں یا نہیں۔