بھارت میں حلال گوشت پر پابندی کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی مسلم دشمنی کی انتہا ، تعلیمی اداروں میں

حجاب پرپابندی کے بعد مودی کی مسلم دشمن حکومت اب حلال گوشت پر پابندی کا

بل لانے کی تیاری ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مارچ میں ہندوؤں کے تہوار یوگادی کے موقع پر انتہا پسندوں نے

گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد سے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

جس پر نام نہاد سیکولر  جمہوریت کی دعویدار مودی حکومت نے حلال گوشت پر پابندی کے لیے قانون سازی

کے لیے کرناٹک میں بل لانے کا  فیصلہ کیا ہے۔

ہندو انتہا پسند جماعتوں کو مطمئن کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مودی حکومت نے چند دنوں میں

شروع  ہونے والے اسمبلی اجلاس میں بل پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔حکمراں جماعت کے اس ارادے کو

بھانپتے ہوئے  اپوزیشن جماعت کانگریس نے پارلیمنٹ میں اس بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کیا جب کہ

مسلم جماعتوں نے  بھی اس پر تنقید کی۔مطلق العنان بی جے پی نے اپوزیشن اور مسلم جماعتوں کے احتجاج کو

نظر انداز کرتے ہوئے بل  پیش کرنے پر اپنے اصرار کا اشارہ دیا ہے جس سے کرناٹک میں ایک بار پھر تناؤ کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com