پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم سامنے آ گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، اسمبلی میں نمبرز گیم سامنے آ گئی، چوہدری پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں چیلنج درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہی کو اعتماد کے 186 ووٹ درکار ہیں اور پنجاب اسمبلی کے 371 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 180 ارکان ہیں جب کہ تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔ پنجاب میں حکمران اتحاد کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع 

پنجاب میں اپوزیشن اتحاد کو 180 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں مسلم لیگ ن کے 167 ارکان، پیپلز پارٹی کے 7 ارکان شامل ہیں جب کہ اپوزیشن اتحاد میں 5 آزاد ارکان اور راہ حق پارٹی کا ایک رکن بھی شامل ہے۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے تحت ن لیگ کے 18 ارکان وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

 

دوسری جانب اسپیکر نے وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اجلاس بلانے کے حوالے سے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے بلایا جانے والا اجلاس آئین کے تحت سپیکر پنجاب اسمبلی بلاتے ہیں تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اسپیکر اجلاس بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com