اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چائنہ کے بعد انڈیا میں بھی کورونا دوبارہ سر
اٹھانے لگا ، جس نے مودی حکومت کو فوری اور موثر اقدامات کرنے
پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا کہاں تیار ہوا، امریکی پروفیسر نے بھانڈا پھو ڑ دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی شکل کا نیا ذیلی ویرینٹ BF.7 دراصل چین
سے ملک میں آیا اور اب تک اس کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا کے نئے کیسز
کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور رواں ہفتے کورونا کے باعث دو اموات بھی ہوئی ہیں جس کے
بعد کئی شہروں میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا تھا۔بھارت میں بھی کورونا کے اس نئے ورژن کے
131 کیسز سامنے آئے ہیں اور اسپتال میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے نئے ورژن سے متاثر ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
اور ان میں سے بیشتر نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چین میں کورونا
کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور امریکا کے بعد بھارت اس
مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک تھا۔