اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔
زمان پارک میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وکلا نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کا اقدام غیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل کرنے اور گورنر کے اقدام سے متعلق عدالتی فیصلہ واضح ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے وکلاء کو ملک بھر میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا۔