172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر زرعی اراضی کو مستقبل میں محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔ .
اجلاس میں شہری اور دیہی توازن کے لیے پائیدار اقدامات کی پالیسی پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ کے رقبے کا تناسب 7 سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے گا۔
لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ضلع اور ٹاؤن کی سطح تک منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی، پلان میں ٹرانسپورٹ، تجارتی اور صنعتی علاقوں کی آبادی کے تناسب کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے گی۔
ماسٹر پلان 2050 میں سیاحت، ماحولیات اور شہری سہولیات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی، پلان میں سڑکوں اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔