اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پرویز الٰہی نے درخواست میں پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکر ٹری کے ذریعے گورنر کو فریق بنایا ہے جب کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانے کا کہا گیا، اسمبلی کا اجلاس پہلے سے ہی جاری ہے.اس لیے اسپیکر نے نیا اجلاس نہیں بلایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کا اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلیٰ اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے، اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔
پرویز الٰہی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے گورنر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔