195
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ( ن )کے رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پرویز الہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر پہلے ہی اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، صرف وزیراعلی پنجاب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے۔
گورنر کا ٹوٹیفکیشن غیر قانونی،وزیر اعلیٰ ہوں، کابینہ کام کرتی رہے گی، پرویز الٰہی
لیگی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جاری رہے گی۔
پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے وقت چیف وہپ خلیل طاہر سندھو، میاں مرغوب احمد، غزالی سلیم بٹ اور ذیشان رفیق موجود تھے۔